پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ محبوبہ مفتی کے ساتھ پلوامہ اسمبلی حلقہ کے امیدوار وحید الرحمان پرہ، راجپورہ اسمبلی حلقہ کے امیدوار سید بشیر احمد اور پی ڈی پی کے دیگر سینیئر لیڈران بھی موجود تھے۔
جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس پر سخت نکتہ چینی کی جبکہ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دور حکمت میں عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ پروگرام کے دوران نذیر احمد ڈار سمیت کئی نئے نوجوانوں نے صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے شمولیت اختیار کی۔
محبوبہ مفتی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس پی ڈی پی پر بی جے پی کو کشمیر میں لانے کا الزام لگا رہی ہے لیکن جب عمر عبد اللہ بی جے پی کی کابینہ کا حصہ تھے تو اس نے جو کیا وہ نظر نہیں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا تو یہ اتحاد واضح طور پر کچھ مطالبات پر تھا اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2015 میں پی ڈی پی بی جے پی اتحاد کے لئے بہت سی سیاسی پارٹیوں کے رہنما پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی پر نکتہ چینی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی پی میں بغاوت، منڈیٹ نہ ملنے پر جنوبی کشمیر کے کئی لیڈر باغی - Revolt in PDP