ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں فاروق عبداللہ نے عوامی جلسے کو خطاب کیا - Lok Sabha Election - LOK SABHA ELECTION

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے وہ غیر آئینی ہے۔ہم اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیری عوام بھی اس جدوجہد میں شامل ہیں ۔

پلوامہ میں فاروق عبداللہ نے عوامی جلسے کو خطاب کیا
پلوامہ میں فاروق عبداللہ نے عوامی جلسے کو خطاب کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 7, 2024, 6:19 PM IST

پلوامہ میں فاروق عبداللہ نے عوامی جلسے کو خطاب کیا (etv bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے چندگام علاقے میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظرنیشنل کانفرنس (یونٹ پلوامہ) کی جانب سے ایک عوامی کنونشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ، نیشنل کانفرنس کے سرینگر پارلیمانی حلقہ کے امیدوار آغا روح اللہ مہدی، ضلع پلوامہ کے صدر غلام محید الدین میر، پلوامہ حلقہ کے صدر محمد خلیل بند اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران نے کنونشن میں حصہ لیا۔جبکہ پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد نے لوگوں نے شرکت کی۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں نے یوٹی کو ریاستوں میں تبدیل ہوتے دیکھا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ 5 اگست 2019 کو ریاست کو یوٹی میں تبدیل کیا گیا ہے۔اسے غیر آئینی طور پر دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں، پی او کے پر راج ناتھ کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل - Farooq Abdullah on Rajnath Remark

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مذہبی کارڈ کھیل استعمال کررہی ہے اور لوگوں کو اس کا جواب ووٹ کے ذریعہ مستحق امیدواروں کے حق میں دینا چاہیے۔فاروق عبداللہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں تاکہ جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال بدل جائے اور لوگوں کو راحت ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.