پلوامہ:نیشنل کانفرنس کی جانب سے اتوار کے روز ضلع پلوامہ کے ڈوڈرہ علاقے میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا۔عوامی دربار میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے کی شرکت، جبکہ اس موقع پر علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے بائیک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ بائیک ریلی کنگن علاقے سے شروع ہوئی جبکہ یہ ریلی ضلع کے ڈوڈرہ علاقے میں اختتام پزیر ہوئی۔
نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے و ضلع صدر غلام محی الدین میر کے ساتھ سابق وزیر و حلقہ انچارج پلوامہ محمد خلیل بند کے ساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس کے دیگر سینئر ممبران نے عوامی دربار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد علاقے کے لوگوں کے مطالبات اور شکایات کو سننا، اس کے علاوہ لوگوں کو آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
جلسے سے نیشنل کانفرنس سے وابستہ افراد اور لیڈران نے لوگوں سے آنے والے سبھی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے کی اپیل کی، تاکہ نیشنل کانفرنس بھاری اکثریت سے جیت درج کرکے عوام کے مشکلات کا ازالہ کریں۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ بلال ،محمد خلیل بند اور غلام محیدالدین میر نے خطاب کیا۔
غلام محی الدین میر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی موجودہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وادی میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے، اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں بجلی کی بدترین نظام ہے، پانی کا بحران اور وادی میں دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کشمیر کی اصل تصویر جسے موجودہ حکومت بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، وادی کے دیہی علاقوں میں صاف نظر آ رہی ہے، جو تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں: پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس برسر اقتدار آئی تو جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے اور عوامی خواہشات کے مطابق تمام مطالبات اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔