ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دس برسوں کے دوران تعمیر و ترقی نہیں ہوئی، سابق ایم ایل اے - NC workers Convention in Rafiabad - NC WORKERS CONVENTION IN RAFIABAD

شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے میں نیشنل کانفرنس کے کنونشن کا انعقاد کیا جس دوران کئی کارکنان نے این سی میں شمولیت اختیار کی۔

رفیع آباد، بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد
رفیع آباد، بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 6:57 PM IST

رفیع آباد، بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ڈاک بنگلوو، رفیع آباد میں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں نہ صرف کارکنان سے اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے مستعد رہنے کی اپیل کی گئی بلکہ کئی سیاسی و سماجی کارکنان نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رفیع آباد حلقہ سے پارٹی کے امیدوار جاوید ڈار کے علاوہ پارٹی سے وابستہ درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔

پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جاوید احمد ڈار نے کہا کہ ’’رفیع آباد میں ٹورزم کے حوالے سے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے، اور گزشتہ برسوں کے دوران اس خطے کی تعمیر و ترقی کے حوالہ سے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔‘‘ انہوں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب خطے میں نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے گزشتہ دس برسوں سے رفیع آباد میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر کام روک دیا گیا، جس کے لئے انہوں نے مازبگ علاقے کے پل کی بھی مثال دی۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر کے طول و ارض میں سیاسی جماعتیں اسمبلی الیکشن سے قبل ووٹروں کو لبھانے کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگا رہی ہیں، جہاں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جلسے جلوس کیے جا رہے ہیں وہیں کنونشن کے دوران پارٹی کے کارکنان کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے۔ وہیں اس دوران سیاسی بیان بازی، وعدے اور دعوے بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ ایک سے دوسری جماعت میں شفٹ ہونے اور پارٹیں سے مستعفی ہونے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرنس ورکرز کی بیروہ حلقے سے غلام احمد خان کو منڈیٹ دینے کی مانگ - Beerwah Constituency Mandate

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.