ETV Bharat / jammu-and-kashmir

انتخابی کمیشن کے مجوزہ دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ڈاکٹر غلام نبی بٹ - NC On ECI Visit JK

نیشنل کانفرنس کے سینیر لیڈر وسابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کہاکہ وہ انتخابی کمیشن کے مجوزہ دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انتخابی کمیشن کے مجوزہ دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں: ڈاکٹر غلام نبی بٹ
انتخابی کمیشن کے مجوزہ دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں: ڈاکٹر غلام نبی بٹ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 2, 2024, 5:45 PM IST

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیوں کے اعلان سے پہلے تمام ہی نیشنل کانفرنس سمیت سیاسی جماعتوں نے وادی کامیابی کا پرچم لہرانے کے مقصد سے سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

انتخابی کمیشن کے مجوزہ دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں: ڈاکٹر غلام نبی بٹ (etv bharat)

اسی نیشنل کانفرنس کے سنئیر رہنما ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جماعت الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کے مجوزہ دورے کا خیر مقدم کرتی ہے ۔وہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں تاکہ عوام کو ایک اپنی حکومت منتخب کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ اس وقت عوام بیورو کریسی سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ بجلی فیس میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر معاملات نے عوام کو پشت بہ دیوار کر دیا ہے ۔ان حالات میں عوام کو سوائے احتجاج کے اور کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا اسمبلی انتخابات کو ایک بار پھر موخر کرے کیونکہ ابھی بھاجپا یہاں بہت کمزور ہے۔ سال 2014 سے اب تک اس حوالے سے کئی بار ٹیموں نے دورہ تو کیا لیکن حاصل کچھ ہوا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر میں انتخابات کا مطالبہ کیا

تاہم سپریم کورٹ آف انڈیا اور وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے جموں وکشمیر کے عوام کو اپنی سرکار چننے کے حوالے سے دیے گیے بیان پر عوام کو امید ہے اور اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ کیا چناو کمیشن اپنے وعدے کو وفاء کر پاے گا یا نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترال حلقہ انتخاب سے نیشنل کانفرنس بھاری اکثریت سے جیت درج کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.