اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی الطاف احمد کلو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کلو نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زبردست مزاحمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں علاقے میں پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی ہے اس پر تشویش ہے۔ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ان علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی ہیں جو ان کے حدود میں نہیں ہے ۔ ان رہائشی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا انہین سرکار کی جانب سے پہلے ہی پرمیشن واگزار کئے گئے تھے۔ اس پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔لوگ پہلے ہی مختلف مشکلات سے دوچار ہیں۔اب غیرقانونی تجاوزات کے نام پر انہیں کارروائی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بنگلہ دیش کے بحران کی احتیاط سے نگرانی کرنی چاہیے: فاروق عبداللہ
انہوںنے ریاستی لفٹننٹ گورنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے میں مداخلت کر کے متاثرین کو انصاف دلانے کی کوشش کریں۔ الطاف کلو نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف انہدامی مہم پنچایری اور دیہی ترقی کے رہنما خطوط کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا اگر اس کارروائی پر جلد سے جلد بریک نہیں لگائی گئی تو ہم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف کورٹ میں عرضی دائر کرنے کے لئے تیار ہیں۔