ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم کی میگا ریلی کے لئے تیاریاں - کشمیر

وزیر اعظم نریندر مودی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد آج کشمیر کا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔

Modi rally in Srinagar
Modi rally in Srinagar
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 11:18 AM IST

Updated : Mar 7, 2024, 1:37 PM IST

مودی ریلی کے لئے سرینگر میں تیاریاں

بخشی اسٹیڈیم (سرینگر) : وزیر اعظم نریندر مودی آج دوپہر سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں جس کے لئے یہاں ہزاروں لوگ جمع ہو رہے ہیں، اسٹیڈیم کو سیکورٹی حصار میں لیا گیا ہے۔ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مودی کا کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ جموں میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پارلیمانی انتخابات2024 کے لئے وزیر اعظم نے سرینگر سے ہی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس ریلی کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ گزشتہ ایک ہفتے سے تیاریاں کر رہی تھی۔ سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ یہاں عام لوگ اور بی جے پی کارکنان جمع ہوئے ہیں۔ ان افراد کو سیکورٹی کلیرنس کے بعد یہاں لایا گیا ہے۔ بخشی سٹیڈیم، سرینگر کے گرد و نواح میں ہزاروں پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں اور یہاں آنے اور جانے والی سڑکوں کو گزشتہ کل سے ہی بند کیا گیا ہے۔ اس ریلی کے دوران مودی، جموں کشمیر کے لئے کئی تعمیراتی پروجیکٹس کی افتتاح کرنے جا رہے ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں کے لئے بھی تعمیر و ترقی کے لیے پروجیکٹز کا افتتاح، اسی ریلی میں کیا جائے گا۔

ریلی میں شامل بی جے پی کاکرنان کے تاثرات

نریندر مودی نے نومبر سنہ 2015 میں سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کیا تھا۔ اس وقت جموں کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار تھی۔ اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ انکو کشمیر معاملے پر کسی کے مشورہ یا تجزیے کی ضرورت نہیں ہے۔ مودی کا یہ ردعمل اس وقت کے وزیر اعلیٰ محروم مفتی محمد سعید کے خطاب کے رد عمل میں تھا جس میں مفتی نے انکو مشورہ دیا تھا کہ وہ کشمیر سے ہی پاکستان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھائے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرے۔ لیکن مودی نے مفتی کا مشورہ نہیں سنا اور ریلی کے دوران ہی اس تجویز کو یکسر مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں: سخت سکیورٹی کے درمیان سری نگر کو ڈرونز کے لیے 'عارضی ریڈ زون' قرار دیا گیا

اُس ریلی کے چار برس بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے دفعہ 370 کا خاتمہ کیا اور جموں کشمیر ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کیا۔ مودی کے دور حکومت کے دوران نہ ہی پاکستان سے کوئی بات چیت ہوئی اور علیحدگی پسندوں کو بات چیت پر بلانے کے بجائے انکو قید خانوں میں بھیج دیا گیا۔

Last Updated : Mar 7, 2024, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.