ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیم پلیٹ معاملہ: کیا کانوڑ یاترا کی طرح امرناتھ کے لیے بھی ایسے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں؟ عمر عبداللہ کا سوال - Name Plate Row

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 11:16 AM IST

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ کانوڑ یاترا کے دوران اتر پردیش میں مسلم دکانداروں، ہوٹلز اور ریستوران کے مالکان کو اپنے نام لکھنے کا جو حکم جاری کیا گیا تھا وہ بالکل بے بنیاد تھا۔ انہوں نے سوال کیا ہے کیا کشمیر میں امرناتھ یاترا کے لیے بھی ایسے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں؟

نیم پلیٹ ایشو:کیا امرناتھ یاترا کو لے کراحکامات جاری کیے جا سکتے ہیں: عمر عبداللہ کا سوال؟
نیم پلیٹ ایشو:کیا امرناتھ یاترا کو لے کراحکامات جاری کیے جا سکتے ہیں: عمر عبداللہ کا سوال؟ (etv bharat)
نیم پلیٹ معاملے پر عمر عبداللہ کا سوال (etv bharat)

سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں کانوڑ یاترا کے احکامات پر روک لگا دی ہے۔ ایسے احکامات جاری نہیں کیے جانے چاہیے تھے۔ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر مسلمانوں کو کانوڑ یاترا سے دور رکھنے کے لیے یہ حکم دیا گیا تھا تو خدا کے واسطے مجھے بتائیں کہ وادی کشمیر میں جو یاترا (امرناتھ) ہو رہی ہے کیا وہ مسلمانوں کے بغیر ممکن ہے؟

انہوں نے کہا کہ امرناتھ کے لئے جانے والے یاتری مسلمانوں کے کندھے پر سوار ہو کر یاترا کر رہے ہیں۔ ماتا ویشنو دیوی کی یاترا کے دوران جو یاتری گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں یا پتھس' (پورٹر) پر، وہ گھوڑے کس مذہب کے لوگوں کے ہوتے ہیں؟ وہ (بی جے پی) وہاں مذہب کو نہیں دیکھتے۔ کیا بی جے پی کے پاس ان سب سوالوں کا جواب ہے؟

یہ بھی پڑھیں: عمرعبداللہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کے لیے وزرات داخلہ کے نئے قواعد پر تنقید کی

آر ایس ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین پر پابندی کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے پر ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ اگر انہیں یہ کرنا ہے تو سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ملازمین پر پابندی کو بھی ہٹا دیا جانا چاہیے کیونکہ "آر ایس ایس ایک سیاسی تنظیم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.