ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں جلوس عزا برآمد - Muharram Procession

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں زوری گنڈ سے مرکزی امام باڑہ تک برآمد کیے گئے جلوس عزا میں ہزاروں عزاروں نے شرکت کی۔

بڈگام میں جلوس عزا برآمد
بڈگام میں جلوس عزا برآمد (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 8:20 PM IST

بڈگام (جموں کشمیر) : محرام الحرام کے متبرک ایام میں جہاں شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے وہیں شیعہ برادری کی جانب سے جلوس عزا بھی برآمد کیے جاتے ہیں۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نامی تنظیم کی جانب سے ہفتہ کے روز جلوس عزا برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کرکے شہداء کربلا کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

بڈگام میں جلوس عزا برآمد (ای ٹی وی بھارت)

انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے بڈگام کے زوری گنڈ، سونہ پاہ بیروہ، ڈرہ بل، کانی کچی کے علاوہ سرینگر کے میر بحری، مغل محلہ اور جڈی بل میں بھی علم شریف کے جلوس برآمد کیے گئے۔ شیعہ اکثریتی ضلع بڈگام میں سب سے بڑا جلوس زوری گنڈ، بڈگام سے برآمد ہوا جو مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں اختتام پزیر ہوا۔

جلوس عزا میں شامل عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور شہداء کربلا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فلسفہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا: ’’صدیاں گزرنے کے باوجود معرکہ کربلا رہتی دنیا تک باطل پر حق کی جیت اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے آج بھی ایک مشعل راہ ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا۔‘‘

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے بیشتر اضلاع میں محرم کے ایام میں مجالس عزا، مرثیہ خوانی کی مجالس کے ساتھ ساتھ جلوس عزا بھی برآمد کیے جاتے ہیں۔ رواں برس بھی شیعہ برادری کی جانب سے آٹھ اور دس محرم کو سرینگر میں جلوس عزا برآمد کرنے کا پروگرام مشتہر کیا گیا ہے جسے پر امن طور منعقد کرنے اور عزاداروں کی حفاظت کے لئے سرینگر پولیس کو خصوصی ہدایت دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اجمیر میں شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس کا اہتمام - Procession of Moharram

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.