ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: میونسپل عملہ نے کی امام بارگاہ، ملحقہ علاقوں کی صفائی - Pulwama Cleanliness Drive - PULWAMA CLEANLINESS DRIVE

محرم الحرام کے پیش نظر پلوامہ ضلع میں میونسپلٹی کی جانب سے گانگو علاقے کے امام بارگاہ اور اس کے ملحقہ علاقے کی صفائی انجام دی جا رہ ہے۔

پلوامہ: میونسپل عملہ نے کی امام بارگاہ، ملحقہ علاقوں کی صفائی
پلوامہ: میونسپل عملہ نے کی امام بارگاہ، ملحقہ علاقوں کی صفائی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 2:25 PM IST

پلوامہ: میونسپل عملہ نے کی امام بارگاہ، ملحقہ علاقوں کی صفائی (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں محرم الحرام کے پیش نظر عزاداروں کو راحت پہنچانے کی غرض سے انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران پلوامہ کے مختلف مقامات پر تقاریب منعقد ہوتی ہیں تاہم سب سے بڑی تقریب ضلع کے گانگوہ علاقے میں انجام دی جاتی ہے کیونکہ یہ ضلع کا سب سے بڑا شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔

میونسپلٹی کی جانب سے گانگو، پلوامہ کے امام بارگاہ اور اس کے متصل علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی انجام دی جاتی ہے جس کی مقامی باشندوں نے سخت پذیرائی کی ہے۔ لوگوں نے حکام سے محرم کے ایام میں بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی بھی اپیل کی ہے۔ حاجی علی محمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ علاقے کی اوقاف کمیٹی نے محرم کے حوالہ سے تیاریاں مکمل کر لی ہیں تاہم انہوں نے انتظامیہ سے بھی انتظامات کو حتمی شکل دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح ہرے کہ جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں کی طرح پلوامہ ضلع میں بھی انتظامیہ کی جانب سے محرم کے دوران شیعہ مکتبہ فکر سے وابستہ افراد کو محرم کے متبرک ایام کے دوران راحت پہنچانے کے لئے انتظامات کیے جاتے ہیں، جبکہ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے بھی ان ایام کے دوران محرم کی تقاریب کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف مکتبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کی جانب سے بھی شیعہ آبادی کے لیے لنگر، سبیلیں لگائے جانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی کارڈی نیشن نے محرم کے حوالہ سے کی کئی قرارداد پاس - resolutions Regarding Muharram

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.