ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار ہلاک - Road Accident In Ganderbal - ROAD ACCIDENT IN GANDERBAL

Motor Cyclist In Road Accident In Ganderbal ضلع گاندربل میں واقع کنگن شاہراہ پر نونر کے مقام پر سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار کی موت ہوگئی۔سڑک حادثے کے سبب جزوی طور پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

گاندربل میں سڑک حادثہ،موٹر سائیکل سوار ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 2:48 PM IST

گاندربل میں سڑک حادثہ،موٹر سائیکل سوار ہلاک

گاندربل:کنگن شاہراہ پر نونر کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹاٹا موبائل کے درمیان ٹکر ہونے سے موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق گاندربل کنگن شاہراہ پر نونر کے مقام پر ٹاٹا موبائل رجسٹریشن نمبر JK04A/4035 مخالف سمت سے آ رہی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خورشید احمد بابا ساکنہ بچھ پورہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔لاش کی پوسٹ مارٹم کے لئے اسے ضلع ہسپتال گاندربل بھیجوانے کا انتظام کیا۔پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ معمول پر لائی۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر جہلم سانحہ، ذمہ دار کون؟ - Srinagar Jhelum Boat Tragedy

اس واقعے کو لے کر مقامی باشندوںمیں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ٹریفک نظام کو بہتر نہیں بنایا جاتا ہے اس وقت تک سڑک حادثات پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.