پلوامہ :ضلع پلوماہ کے بٹنورہ سے تعلق رکھنے والا علی محمد ولد محمد رمضان ساکنہ کے فش فارم میں کسی نامعلوم شخص نے کوئی زہریلی کیمیکل ملا دیا جس کی وجہ سے انہیں تقریباً 600000 روپے کی مالیات کو نقصان پہنچا ہے۔ اگرچہ اس فارم کے ذریعہ کئی لوگ ملازمت سے منسلک تھے جن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
اس ضمن میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کے دوران کسی نامعلوم شخص نے مچھلی فارم میں زہریلہ کیمیکل ملا دیا جس وجہ سے فارم میں موجود چھ ہزار سے زائد مچھلیاں بیک وقت ہلاک ہو گئیں۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ایک تو ان کی مالی امداد کی جائے تاکہ یہ پھر سے روزگار کمانے کے اہل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس فارم سے 10 افراد روزگار حاصل کررہے تھے اور یہ واحد کمائی کا زریعہ تھا۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بٹنورہ علاقے میں کئی لوگ مچھلی پالن کے ساتھ وابستہ ہے۔ ان یہ کئی لوگوں کو روزگار فراہم کررہے ہیں جبکہ ان کا ایک واحد کمائی کا ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹراوٹ مچھلی پالن میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے عاشق حسین میر
اس سے قبل بھی اس علاقے میں ایک مچھلی فارم میں زہریلے کیمیکل ڈالنے سے کئی مچھلیاں ہلاک ہوئے تھی جس سے انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں قانون کے مطابق سزا ملے تھے۔ وہی آج اس علاقے میں آج یہ دوسرا واقع پیش آیا ہیں۔