ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی دورہ کشمیر: پلوامہ سے 5 ہزار سے زائد بی جے پی کارکنان ریلی میں شرکت کریں گے - بی جے پی کشمیر

Modi kashmir Visit وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔پارٹی کی جانب سے وادی کے ہر ضلع میں ان دنوں میٹنگیں منعقد ہو رہی ہے، تاکہ سرینگر کی ریلی میں کارکنان کی ایک اچھی تعداد شریک ہوں۔

Modi visit Kashmir: More than 5 thousand BJP workers will participate in the rally from Pulwama
مودی دورہ کشمیر: پلوامہ سے 5 ہزار سے زائد بی جے پی کارکنان ریلی میں شرکت کریں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 8:48 PM IST

مودی دورہ کشمیر: پلوامہ سے 5 ہزار سے زائد بی جے پی کارکنان ریلی میں شرکت کریں گے

پلوامہ: ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو وادی کشمیر کا دورہ کریں گے۔دورے کے پیش نظر وادی بھر میں بی جے پی کی جانب سے میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا، تاکہ پارٹی کے سبھی کارکنان اور لیڈران اس جلسے میں شرکت کریں۔

اس سلسلے میں بی جے پی یونٹ پلوامہ میں بھی ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی قیادت میں میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کارکنان کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبر ترال اوتار سنگھ بھی موجود رہے۔ اس ضمن میں کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ اس جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

اس حوالے سے بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ سے تقریباً 5000 سے زائد افراد مودی کے جلسے میں شرکت کرنے جارہے ہیں اور آج کی اس میٹنگ میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ کس طرح ہم اس جلسے میں شامل ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پی ایم دورہ کشمیر: ریلی میں 2 لاکھ لوگ شرکت کریں گے، رویندر رینا

اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر اوتار سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا دل سے خیرمقدم کرتے ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے وزیر اعظم نے جموں وکشمیر کا دورے کرنے کے لئے آرہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جموں وکشمیر سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں 7 مارچ کو منعقد ہونے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں زائد از 2 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اس دورے کے پیش نظر کشمیر میں اس وقت جشن کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.