ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شبانہ آتشزدگی میں موبائل دکان خاکستر - پلوامہ شبانہ آتشزدگی

Mobile shop gutted in overnight blaze in pulwamaجنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آتشزدگی کے سبب موبائل دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

شبانہ آتشزدگی میں موبائل دکان خاکستر
شبانہ آتشزدگی میں موبائل دکان خاکستر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 3:33 PM IST

Updated : Feb 27, 2024, 4:54 PM IST

شبانہ آتشزدگی میں موبائل دکان خاکستر

پلوامہ (جموں کشمیر) : بس اسٹینڈ پلوامہ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آتشزدگی کی ایک واردات میں موبائل دوکان خاکستر ہوگئی۔ گرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی بروقت کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ کے سبب دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ آگ کے سبب کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آگ کے حوالہ سے موبال دکان کے مالک مرتضیٰ رحمان نے بتایا کہ نماز فجر کے موقع پر ہی انہیں دکان میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد وہ فوری طور پر وہاں پہنچے۔ مرتضیٰ کے مطابق آگ کے سبب دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بشمول موبائل فون، مشینری، موبائل ایکسسریز اور دیگر سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

متاثرہ نے بتایا کہ فایر اینڈ ایمرجنسی سروسز، پلوامہ، کی فوری کارروائی نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم آگ نے نہ صرف ان کی برسوں کی محنت کو خاک میں ملایا بلکہ انہیں مقروض بھی بنا دیا ہے۔ مرتضیٰ کے مطابق یہ دکان دو کنبوں کی آمدنی کا واحد ذریعہ تھا اور انہوں نے ایک اور شخص کے ساتھ شراکت پر دکان شروع کی تھی۔

مزید پڑھیں: سڑک حادثہ میں تین فائر ٹینڈرز زخمی

آگ لگنے کی وجوہات کے حوالہ سے انہوں نے کہا:ـ ’’ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے نمودار ہوئی تاہم غالب گمان ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔‘‘ ادھر، اس ضمن میں پلوامہ پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرکے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Feb 27, 2024, 4:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.