ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رکن اسمبلی راجپورہ نے افسران کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی - MLA RAJPORA CHAIRED MEETING

نومنتخب ایم ایل اے راجپورہ نے سرکٹ ہاؤس پلوامہ میں تمام ضلعی اور سیکٹری سطح کے افسران کے میٹنگ کی صدارت کی۔

MLA RAJPORA CHAIRED MEETING
رکن اسمبلی راجپورہ نے افسران کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 6:02 PM IST

پلوامہ: ایم ایل اے راجپورہ غلام محیدالدین میر نے آج ضلع کے تمام ضلعی اور سیکٹری سطح کے افسران کے میٹنگ کی صدارت کی، تاکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے اور لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے، مزید راجپورہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔

غور طلب ہے کہ نومنتخب ایم ایل اے راجپورہ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ پلوامہ، چیف پلاننگ آفیسر پلوامہ اور ضلع کے تمام ضلعی اور سیکٹری سطح کے افسران موجود تھے۔

واضح رہے کہ اجلاس کا بنیادی مقصد حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور عوام کی شکایات اور ان کے فوری ازالے کے مطالبات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ایم ایل اے راجپورہ غلام محیدالدین میر نے کہا کہ عمر عبد اللہ کی قیادت والی حکومت عوام کے مسائل اور شکایات کو دور کرنے اور جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ایم ایل اے راجپورہ غلام محیدالدین میر نے کہا کہ ان کی خصوصی توجہ ضلع پلوامہ کو سیاحت کے نقشے پر لانے پر مرکوز ہے تاکہ ضلع کی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل جی دور میں لوگوں کو راحت نہیں ملی: این سی ایم ایل اے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.