ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے فروٹ منڈی پرچھو کا دور کیا

فروٹ منڈی کے صدر جاوید احمد نے پرہ کو کاروباریوں کے ساتھ ساتھ دیگر کام کرنے والے افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے فروٹ منڈی کا دور کیا
ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرہ نے فروٹ منڈی کا دور کیا (Image Source: ETV Bharat)
وحید الرحمان پرہ نے فروٹ منڈی پرچھو کا دور کیا (ETV Bharat)

پلوامہ: ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پارا نے فروٹ منڈی پرچھو پلوامہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے میوہ صنعت سے وابستہ کاروباریوں کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔اس موقع پر کاروباریوں نے ان کو اپنے درپیش مسائل سے اگاہ کیا جن کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی اپیل کی گئی۔

فروٹ منڈی پرچھو پلوامہ کی ایسوسی ایشن کے صدر جاوید احمد نے ایم ایل اے کو منڈی میں کاروباریوں کے ساتھ ساتھ دیگر کام کرنے والے افراد کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا جن کو حل کروانے کا مطالبہ کیا گیا منڈی کو سرکلر روڈ سے جوڑنے ،منڈی کے اندر صاف صفائی اور دیگر کئی اہم مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ جس پر ایم ایل اے پلوامہ نے کاروباریوں کو یقین دلایا کہ ان کے سبھی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

صدر جاوید احمد نے کہا کہ منڈی کو تمام پہلوؤں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور حکام کو بار بار اپیل کرنے کے باوجود مارکیٹ میں صفائی کی مناسب سہولیات، مناسب روڈ کنیکٹیویٹی اور دیگر بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پر ایم ایل اے پلوامہ نے منڈی کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ تمام مطالبات کو جلد پورا کیا جائے گا۔

وحید الرحمان پارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کی اہمیت کو جاننے کے باوجود پچھلے کئی سالوں سے اس بازار کو نظر انداز کیا جا رہا ہے کیونکہ جنوبی کشمیر میں رہنے والے لوگوں کی اکثریت کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ باغبانی ہے۔ وحید الرحمان پارہ نے کہا کہ صنعت کی بہتر تجارت کے لیے فروٹ منڈی پرچھو پلوامہ کو جدید بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.