ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وحید الرحمن پرہ نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا - PULWAMA MLA WAHEED UR REHMAN PARRA

پلوامہ کے نومنتخب ایم ایل اے نے سرکٹ ہاؤس میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے جائزہ لیا۔

وحید الرحمن پرہ نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا
وحید الرحمن پرہ نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2024, 5:12 PM IST

Updated : Nov 21, 2024, 5:32 PM IST

پلوامہ : جموں و کشمیر میں حلقہ پلوامہ سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد وحید الرحمن پرہ نے آج ضلع کے تمام محکموں کے عہدیداروں اور اور سکریٹری سطح کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی تاکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے اور شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ ایم ایل اے پلوامہ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، چیف پلاننگ آفیسر اور مختلف محکموں کے عہدیدار موجود تھے۔

وحید الرحمن پرہ نے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا (ETV Bharat)

میٹنگ کا بنیادی مقصد حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور عوام کی شکایات و ان کے فوری ازالے کے مطالبات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمن پارہ نے کہا کہ پلوامہ کے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے ضلعی اور سیکٹری سطح کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ کی ترقی ان کی بنیادی توجہ ہے جس کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے اور اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں ریلوے لائن بچھانے کے خلاف احتجاج، حکومت سے منصوبہ میں تبدیلی کا مطالبہ

انہوں نے ہال ہی میں نیشنل کانفرنس کے اعلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ موجود سرکار جموں وکشمیر کی عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گی ساتھ جو نوجوانوں جھیلوں میں بند ہے ان کی رہائی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Last Updated : Nov 21, 2024, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.