ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں شر پسند عناصر نے کاٹ ڈالے پھل دار درخت - Apple Trees Chopped Down

Miscreants Chopped down apple trees سوپور کے باشندوں نے دوران شب درجن سے زائد سیب کے درخت کاٹ ڈالے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس نے شر پسند عناصر کو ڈھونڈ نکالنے کی اپیل کی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 5:33 PM IST

بارہمولہ میں شر پسند عناصر نے کاٹ ڈالے پھل دار درخت

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شر پسند عناصر نے مبینہ طور دوران شب سعدہ پورہ، سوپور میں سیب کے ایک باغ کو تہس نہس کرکے کم از کم ایک درجن پھل دار درختوں کو کاٹ ڈالا۔ متاثرین، مقامی باشندوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ خاص کر جموں و کشمیر پولیس سے شر پسند عناصر کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

باغ مالک شریف الدین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ علی الصبح انہیں کسی نے فون پر باغ میں درخت کاٹے جانے کی اطلاع دی جس کے بعد وہ موقع پر پہنچے اور دیکھا کہ دوران شب قریب پندرہ درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے۔ شریف الدین نے پُر نم آنکھوں سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’باغ مالک کو درختوں کے ساتھ اپنے بچوں سے بھی زیادہ انس و لگاؤ ہوتا ہے۔ ان بے زباں درختوں کو کاٹنا قتل سے کم نہیں۔‘‘

شریف الدین کا کہنا ہے کہ وہ کسان ہے اور سیب کے باغات ہی ان کی کمائی کا واحد ذریعہ اور عمر پیری میں ان کس سہارا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند پورے باغ کو کاٹنے کی نیت سے داخل ہوئے تھے تاہم پندرہ درختوں کو کاٹنے کے بعد وہ کسی وجہ سے بھاگ نکلے ہیں۔ ادھر، مقامی باشندوں نے اسے پوری بستی کے لیے پرشانی کا باعث قرار دیا اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ایک شخص کو تن آور اور پھل دار درخت کو کاٹ سکتا ہے اُس کے لیے ایک انسان کا قتل کوئی بڑی بات نہیں۔‘‘

جموں کشمیر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور انہوں نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ثبوت و شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرین، مقامی باشندوں نے جموں کشمیر پولیس نے اس معاملے میں سرعت کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کرنے اور ملوث افراد کو جلد سے جلد دھر دبوچنے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دئے جانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Apple Trees Chopped Down نامعلوم شرپسندوں نے تقریباً سیب کے 200 درخت کاٹ دیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.