سرینگر: میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مساجد کو عبادت اور ذکر الٰہی کے علاوہ معاشرے کو درپیش سماجی اور ،معاشرتی مسائل ، سماجی بیداری اور اصلاح معاشرہ کے موثر مراکز بنانے پر زور دیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے نواکدل کے ریشن ہار نواکدل میں نو تعمیر شدہ مہاجر ملت مسجد شریف کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے علمائے کرام اور ائمہ مساجد سے تاکید کی کہ وہ اس ماہ مبارک میں اصلاح معاشرہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور اپنے روزانہ کے خطبات میں اس ماہ مقدس کی برکات اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی اور معاشرتی اصلاح پر زور دیں۔
مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ علاقہ بھر کے لوگوں کو اس عظیم کار خیر کی انجام دہی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کی تعمیر اللہ کی خوشنودی کا اگرچہ ایک بہترین ذریعہ ہے تاہم مساجد کو عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ سماجی بدعات سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں کے سد باب ، نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے بے جا پھیلاﺅ اور دیگر سماجی اور معاشرتی برائیوں کیخلاف ایک موثر اور کارگر مرکز کے طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مساجد نئی اور نوجوان نسل کی بہتر تربیت کیلئے اور اصلاح معاشرہ کے حوالے سے جدوجہد کیلئے ایک بہترین مرکز کی حیثیت سے بروئے کار لانا چاہئے۔
میرواعظ کشمیر نے مزید کہا کہ مساجد کی تعمیر اور اللہ کی خوشنودی اسی وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب ان مساجد کو عبادت الٰہی اور ذکر الٰہی کی ادائیگی سے آباد رکھا جائے کیو نکہ یہ صرف مساجد کو اعزاز حاصل ہے کہ نماز پنچگانہ کی ادائیگی کے دوران علاقہ بھر کے مسلمان ایک دوسرے کے حال و احوال سے واقفیت حاصل کرتے ہیں اور اس طرح ایک بہتر اور متحد سماج کی تعمیر کا کام آسان ہوسکتا ہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
مساجد کو سماجی اور اصلاحی مراکز بنانے پر میرواعظ محمد عمر فاروق نے دیازور - Mirwaiz Mohammad Umar Farooq
میرواعظ عمر فاروق نے نواکدل کے ریشن ہار نواکدل میں نوتعمیر شدہ مہاجر ملت مسجد کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مساجد کو عبادت اور ذکر الٰہی کے علاوہ معاشرے کو درپیش سماجی و معاشرتی مسائل، سماجی بیداری اور اصلاح معاشرہ کے موثر مراکز بنانے پر زور دیا۔
Published : Mar 13, 2024, 10:21 PM IST