ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میر واعظ محمد عمر فاروق کا ڈاکٹر قاری عبداللطیف بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس - Muttahida Majlis e Amal

Dr Qari Abdul Latif Butt Passes Away: سرکردہ عالم دین ڈاکٹر قاری عبداللطیف بٹ کی وفات پر میر واعظ محمد عمر فاروق نے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Mirwaiz Mohammad Umar Farooq expressed grief and sorrow on the death of Dr. Qari Abdul Latif Butt

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 1:12 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے وادی کے سرکردہ عالم دین، امام و خطیب، حافظ قرآن ڈاکٹر قاری عبداللطیف بٹ ساکن قاضی یار زینہ کدل کی طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سماجی، مذہبی، تبلیغی اور علمی خدمات پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی کمی تا دیر تبلیغی اور علمی حلقوں میں محسوس کی جاتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

وحید الرحمن پرہ کے والد کا انتقال

اپنے تعزیتی بیان میں میر واعظ نے کہا کہ مرحوم کے خاندان میر واعظین کے ساتھ قریبی مراسم تھے اور وہ میر واعظ خاندان کے محب خاص ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باعمل اور اعلیٰ کردار کے مالک شخص تھے۔ جس نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین کے مشن کے لیے وقف کی تھی۔ میر واعظ نے رنج و الم کے اس موقع پر مرحوم کے برادر جناب عبدالرؤف بٹ کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس دوران میر واعظ کی ہدایت پر عوامی مجلس عمل کے ایک وفد نے مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جب کہ مرحوم کی نماز جنازہ شہر خاص کے قدیم زینہ کدل سرینگر میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف مکتب فکر سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر قاری عبداللطیف بٹ طویل علالت کے بعد بدھ کو انتقال کر گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.