ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شیخ حمزہ مخدومؒ کی تعلیمات سب کے لیے مشعل راہ: میرواعظ کشمیر - Mirwaiz Umar Farooq - MIRWAIZ UMAR FAROOQ

میرواعظ کشمیر نے کشمیر کے بلند پایہ ولی حضرت سلطان العارفین کے عمر پاک کے موقع پر مسلمانان کشمیر سے شیخ حمزہ مخدومی کشمیری رحمہ کی سیرت کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ا
میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 6:59 PM IST

سرینگر: میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل، مجدد، مصلح اور روحانی پیشوا حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدوم کشمیری رحمہ اللہ تعالیٰ کے یوم وصال کے موقع پر حضرت کی گراں قدر دینی، تبلیغی اور اصلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حضرت مخدوم صاحبؒ کشمیر کے ایک بلند پایہ ولی کامل، خدا رسیدہ درویش اور عظیم مصلح ہے۔‘‘

میرواعظ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ حضرت مخدوم کشمیری نے پوری زندگی مسلمانان کشمیر کی ظاہری و باطنی اصلاح اور تزکیہ نفس میں صرف کرنے کے ساتھ ساتھ عقائد و اعمال کی تصحیح کر کے ہمارے وطن میںایک روحانی، تجدیدی اور عرفانی انقلاب برپا کر دیا جس کے اثرات آج بھی دیکھے اور محسوس کئے جا سکتے ہیں۔

میرواعظ نے مزید کہا کہ حضرت شیخ حمزہ کشمیری نے اپنے مبارک دور میںاسلامی تعلیمات، انسانیت، شرافت، اخلاق، رواداری اور انسان دوستی و ہمدردی کے پیغام کو عام کرنے اور ایک صالح معاشرہ کے قیام میں کلیدی اور بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک طویل زمانہ گزر جانے کے باجود حضرت مخدوم صاحب علیہ الرحمہ کی خدمات جلیلہ اور روشن کارناموں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکا ہے اور ان کی اہمیت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ روز بہ روز پائیدار، مستحکم اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

مولوی عمر فاروق نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حضرت مخدوم علیہ رحمہ کی تعلیمات - جو قرآن و حدیث کا خلاصہ ہیں - اور حضرت کی سیرت، کردار و عمل اور ہدایات کو سامنے رکھ کر بزرگان دین کی انسان دوستی اور خدمت خلق کے پیغام کو عام کرنے کیلئے آج کے دن اپنے آپ کو وقف کرنے کا عزم کریں اور بزرگان دین، علماء، مشائخ اور اولیائے کرام کی سرزمین پر تیزی سے پھیلتی جا رہی سماجی اور معاشرتی برائیوں کا انسداد کرکے ایک بہتر فلاحی اور امداد باہمی پر مشتمل سماج کے قیام میںاپنا تعاون دیں۔

مزید پڑھیں: جانیے میرواعظ کشمیر نے ’کتاب میلے‘ میں کون کون سی کتاب خریدی - Mirwaiz Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.