ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ماہ رمضان کے پیش نظر میرواعظ کشمیر کی سربراہی میں اجلاس منعقد - ramadan preparations

Mirwaiz Meeting Regarding Ramadan Preprations ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد پر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نمازیوں اور زائرین کی سہولیات کی خاطر میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق کی صدارت میں آج ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک کی تیاریوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

mirwaiz-kashmir-held-meeting-regarding-ramadan preparations-in-jamia-masjid-srinagar
ماہ رمضان کے پیش نظر میرواعظ کشمیر کی سربراہی میں اجلاس منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 6:25 PM IST

ماہ رمضان کے پیش نظر میرواعظ کشمیر کی سربراہی میں اجلاس منعقد

سرینگر: ماہ مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مرکزی اور تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نمازیوں اور زائرین کی سہولیات کی خاطر حسب پروگرام انجمن اوقاف جامع مسجد کے عہدیداروں اور اراکین کا ایک اہم اجلاس اوقاف کے صدر دفتر پر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ اور متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں حسب سابق مقدس ماہ صیام کے دوران نمازیوں اور زائرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، تاکہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں دور دراز علاقوں سے آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جاسکے۔ اس موقع پر میرواعظ نے انجمن کے عہدیداروں اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ خصوصیت سے ماہ مقدس کے دوران بجلی، پانی ، صفائی ، فرش ، اور دیگر داخلی انتظامات کے تئیں احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، تاکہ کسی کو بھی تکلیف یا شکایت
کا موقعہ نہ ملے۔

مزید پڑھیں: امید ہے کہ حکام ہمارے وعظ و تبلیغ پرعائد پابندی کو مستقل طور سے ہٹائی گی: میرواعظ عمر فاروق

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ سے کہا جائے کہ وہ اس پورے متبرک مہینے کے دوران جامع مسجد میں بجلی سپلائی ، پانی کی دستیابی اور ٹریفک نظام میں بہتری کو یقینی بنائیں اور ان ایام میں اردوگرد صفائی اور ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.