ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام پر نابالغ لڑکی ڈوب کر ہلاک - Girl Drowned - GIRL DROWNED

بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام پر نابالغ لڑکی ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس کم سن لڑکی کا پیر پھسل گیا اور یہ گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ بعد ازاں اس کی لاش کو ندی سے نکالا گیا۔ Shaliganga river in Doodhpathri

Minor girl drowns to death her at famous tourist spot in Budgam
بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام پر نابالغ لڑکی ڈوب کر ہلاک ہوگئی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 5:17 PM IST

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری کے اوپری حصے میں بہنے والی ندی شالی گنگا میں اتوار کے دن ایک نابالغ لڑکی پھسلنے کے بعد نالہ میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔ ایک اہلکار نے اس ضمن میں بتایا کہ فوت شدہ لڑکی یہاں پر سیر و تفریح کے لیے آئی تھی۔ اس دوران وہ نالہ شالی گنگا میں پتھروں سے پھسل گئی اور ندی میں گر گئی، ندی کے تیز بہاؤ اور ٹھنڈے پانی میں مذکورہ لڑکی اپنی جان گنوا بیٹھی۔ مذکورہ لڑکی کی شناخت آیت مقبول عمر (07) سال دختر محمد مقبول ساکن برن پٹن کی رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

جان لیوا پکنک اسپاٹ لوناولا کی کہانی، جہاں آبشار کے پانی میں پورا خاندان بہہ گیا

اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ اس واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بعد میں اس کی لاش کو ندی سے نکالا گیا۔ پولیس چوکی رئیار کو جوں ہی اس واقعے کی اطلاع ملی تو ان کی ایک ٹیم شالی گنگا ندی کے پاس پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تمام طبی و قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا اور ساتھ ہی پولیس نے اس واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.