ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نابالغہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری، تین افراد گرفتار - Minor Gang raped

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 5:57 PM IST

Updated : Jun 24, 2024, 10:04 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک نابالغہ کو اغوا کرنے کے بعد اسے سرینگر لے جایا گیا، جہاں مبینہ طور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے مغویہ کو بازیاب کرکے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں تین افراد گرفتار
نابالغہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں تین افراد گرفتار (تشبیہی فوٹو)

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر اسے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک نابالغ لڑکی بدھ کے روز گھر سے پٹن ریلوے اسٹیشن کی جانب روانہ ہوئی تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹی جس سے اہل خانہ خوف و تشویش میں مبتلا ہوئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ’’نابالغہ کو ہر جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اس کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا۔‘‘ اہل خانہ کی جانب سے تلاش کرنے میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے ایک ایف آئی آر درج کرائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’ریلوے اسٹیشن سے نامعلوم افراد نے ان کی دختر کو اغوا کر لیا ہے۔‘‘ پولیس نے فوری طور پر دفعہ 363 (اغوا) کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کر دی۔ نابالغہ (مغویہ) کے والد نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا کہ ان کی دختر کا 19 جون 2024 کو اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا اغاز کیا اور کیس کو ایک ایس آئی رینک کے افسر کے سپرد کر دیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کیا اور لڑکی کو اغواکاروں کے چنگل سے بازیاب کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نابالغہ کو شمالی کشمیر سے وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں پہنچایا گیا اور ایک کرائے کے مکان میں رکھ کر اس کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تینون اغوا کاروں اور لڑکی کے ساتھ مبینہ طور عصمت دری کرنے والوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: جھارکھنڈ میں گینگ ریپ کی ایک اور واردات، چھتیس گڑھ کی آرکسٹرا آرٹسٹ بنی ہوس کا شکار

Last Updated : Jun 24, 2024, 10:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.