بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : منسٹر آف اسٹیٹ برائے داخلہ امور، حکومت ہند نتیانند رائے Nityanand Rai نے FTR , BSF ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے سیکورٹی حالات اور آپریشنل operatiomal تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایل او سی کے متصل دور افتادہ علاقے گریز کے فارڈ پوسٹس پر جاکر ایل او سی کے بالکل قریب فیلڈ کمانڈرس اور تعینات اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے سیکورٹی کا بغور جائزہ لے کر دیگر بنیادی سہولیات infrastructire کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے درپیش مسائل کا فوری پر حل کرنے کی بھی یقین بھی دہانی کی۔
انہوں نے اس موقع پر بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) افسران و اہلکاروں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر تعینات BSF کا ملک کی سلامتی کی حفاظت میں اہم کردار ہے۔ وزیر مملکت نے اہلکاروں کے ساتھ بھی مختلف امور پر بات چیت کی سینک سممیلن Sainik Sammelan میں افسران اور سپاہیوں کے مسائل پر ہوئی گفتگو پر بھی روشنی ڈالی۔
گریز کے نیرو علاقے میں انہوں نے ایل او سی کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور علاقے میں فوج اور عام لوگوں کے تعاون اور تال میل کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا: ’’اسی تعاون کی وجہ سے نہ صرف سیکورٹی حالات بہتر ہو رہے ہیں بلکہ اس دور افتادہ علاقے میں بھی تعمیر و ترقی اور سیاحت کو فروغ دینے میں بے حد مدد ملی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا - Minister of State Nityanand Rai