بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات کے روز پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کالعدم عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی سے منسلک 3 عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس کو مصدقہ انٹیلی جنس موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے، کہ کالعدم لشکر طیبہ سے وابستہ کچھ نامعلوم عسکریت پسند معاونین سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے ارادے سے بارہمولہ قصبے میں منتقل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس و سکیورٹی فورسز نے اویس احمد وازہ ولد محمد وازہ ساکن گنائی ہمام بارہمولہ، باسط فیاض کالو ولد فیاض احمد کالو ساکن گنائی ہمام بارہمولہ اور فہیم احمد میر ولد طارق احمد میر ساکن میر صاحب اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کے طور پر گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکوہ نوجوان سیکورٹی فورس کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں اور ان کا مقصد بارہمولہ میں امن عمل کو خراب کرنا تھا، اس کے علاوہ آنے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل امن کے عمل کو درہم برہم کرنا تھا، جیسا کہ سرحد پار ان کے ہینڈلرز کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں گرفتار شدگان سے بھارت کی خودمختاری اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پلوامہ انکاؤنٹر اختتام پذیر،ایک عسکریت پسند ہلاک
پولیس نے تیوں افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایف آئی آر نمبر 79/2024 انڈر ی وپی اے پی ایکٹ کے تحت درج کرکت مزید تحقیقات شروع کی۔انہوں نے کہا کہ تیوں گرفتار شدگان کو اولڈ ٹاؤں بارہمولہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے تین گرینیڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔