سرینگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
سرینگر نیشن دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس، سی آرپی ایف اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران بانڈی پورہ کے آیت مولہ علاقے میں باغ کی تلاشی لی، جس دوران وہاں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پتہ چلا۔
انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے کمین گاہ سے یو بی جی ایل، سات یو بی جی ای گرینیڈ اور دوسر اقابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ پٹن میں عسکریت پسند معاون گرفتار: پولیس
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے منگل کے روز بارہمولہ کے پٹن علاقہ میں ایک عسکریت پسند کو گولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے ، اس سے قبل اتوار کے روز کولگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔