ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں عسکریت پسند معاون 10 گرینیڈ کے ساتھ گرفتار: پولیس - OGW ARRESTED IN PULWAMA

پلوامہ پولیس نے عسکریت پسندوں کے ایک معاون کو دس گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پلوامہ میں عسکریت پسند معاون 10 گرینیڈ کے ساتھ گرفتار
پلوامہ میں عسکریت پسند معاون 10 گرینیڈ کے ساتھ گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 10:09 AM IST

Updated : Oct 30, 2024, 1:41 PM IST

عسکریت پسند معاون کی گرفتاری پر ایس ایس پی پلوامہ کا بیان (ETV Bharat)

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز عسکریت پسندوں کے ایک ساتھی کو دس گرینیڈ کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

پولیس نے کہا کہ پلوامہ قصبہ میں عسکری حملے کے بارے میں ملی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پلوامہ 55 آر آر اور سی آر پی ایف اور ایس او جی کی جانب سے شام کے وقت سرکلر روڈ پلوامہ پر مشترکہ ناکہ لگایا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران اسکوٹی پر جا رہے ایک شخص کو سرکلر روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی۔ چیک کرنے پر اس کے قبضے سے 10 دستی بم اور 05 بیٹریاں برآمد ہوئیں۔ مذکورہ ریکوری کا نوٹس لیتے ہوئے یو اے پی اے، دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعات میں ایف آئی آر نمبر 224/2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مذکورہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کی شناخت دانش بشیر ولد بشیر احمد ساکن ڈنگر پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:

اکھنور آپریشن میں ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اور مقامی تعاون سے اہم کامیابی ملی: فوج

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جموں کے اکھنور میں ہوئے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ ان عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھار برآمد کیے گیے۔ فوج نے اسے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔

Last Updated : Oct 30, 2024, 1:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.