ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں ہڑتالیں کم ہوئیں مگر بے روزگاری، مہنگائی عروج پر: آزاد - Unemployment in JK

Kashmir Post Abrogation of Article 370: پونچھ دورے کے دوران جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تعمیر و ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔

کشمیر میں ہڑتالیں کم ہوئیں مگر بے روزگاری، مہنگائی عروج پر: آزاد
کشمیر میں ہڑتالیں کم ہوئیں مگر بے روزگاری، مہنگائی عروج پر: آزاد ((ای ٹی وی بھارت))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 7:14 PM IST

کشمیر میں ہڑتالیں کم ہوئیں مگر بے روزگاری، مہنگائی عروج پر: آزاد (ای ٹی وی بھارت)

پونچھ (جموں کشمیر): پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں تقریباً سبھی سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں اور ووٹرز کو لبھانے کے لیے جگہ جگہ روڑ شوز کر رہی ہیں۔ وہیں اس سلسلے میں کانگریس سے علیحدہ ہوئے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) چیرمین اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی بٹ (آزاد) نے خطہ پیر پنجال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے راجوری کے بعد پونچھ میں روڑ شو کا اہتمام کیا۔

غلام نبی آزاد کے ہمراہ راجوری - پونچھ - اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے پارٹی کے نامزید اُمیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے اور دیگر لیڈران ہمراہ تھے۔ پونچھ میں روڑ شو کے بعد آزاد نے ضلع کے منڈی علاقے کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے بس اسٹینڈ سے بائی پاس پل تک ایک روڈ شو کا اہتمام کرکے منڈی کی عوام سے اپیل کہ وہ 25 مئی کو اپنے گھروں سے نکل کر پارلیمانی انتخابات میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے حق میں ووٹ ڈال کر انہیں کامیاب بنائیں۔

روڈ شو کے بعد انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں عسکریت پسندی، ہڑتالوں اور پتھر بازی کے واقعات میں کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: ’’گرچہ خطہ میں کافی حد تک ملیٹنسی کم ہوچکی ہے اور ہڑتالوں میں بھی کمی آئی ہے۔ تاہم پوری طرح سے عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی بلکہ یہاں بے روزگاری عروج پر ہے اور مہنگائی بھی آسمان کو چھو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطہ میں تعمیر و ترقی صرف ان کے دور حکومت بحیثیت مرکزی کابینہ وزیر اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے دور میں ہی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست پر ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس (انڈیا بلاک) کے امیدوار میاں الطاف احمد سمیت قریب بیس امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لداخ کے سیاسی کارکن سجاد کرگلی پارلیمانی انتخابات کی دوڑ میں شامل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.