ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر میں بارش، گرج چمک کی پیشگوئی - Kashmir Weather

محکمہ موسمیات نے جموں کشمیر میں دوران شب بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ جموں ڈویژن میں ہلکی سے درمیانی بارش، جبکہ وادی کشمیر کے کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جموں کشمیر میں بارش، گرج چمک کی پیشگوئی
جموں کشمیر میں بارش، گرج چمک کی پیشگوئی (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 8:15 PM IST

سری نگر (جموں کشمیر): محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں آج رات اور کل صبح کے دوران بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں ڈویژن کے کئی حصوں میں رات دیر سے اور صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی توقع ہے۔ جبکہ کشمیر صوبے کے بعض مقامات پر ہلکی بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یکم سے 5 جولائی کے دوران بارش کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا، اور 2 جولائی سے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران مختصر وقفے کے لیے تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ اہلکار نے خبردار کیا کہ کچھ علاقوں میں درمیانہ درجے کی گرج چمک یا بجلی گرنے کا امکان ہے اور حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

درجہ حرارت کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.6°C ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کے 18.3°C سے زیادہ تھا اور یہ موسم گرما کے دارالحکومت کے موسمی اوسط سے 2.5°C زیادہ ہے۔ قاضی گنڈ میں کم سے کم 15.4°C ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کے 15.2°C سے تھوڑا زیادہ تھا۔

معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 11.4°C ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 9.7°C سے زیادہ تھا۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات کے 16.9°C کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 17.8°C ریکارڈ کیا گیا، معمول سے 2.6°C کم ہے۔ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 15.8°C ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 14.2°C ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کے 12.5°C سے زیادہ تھا، اور یہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اس عالمی شہرت یافتہ اسکینگ ریزارٹ کے معمول کے درجہ حرارت سے 0.6°C کم ہے۔ وہیں جموں میں درجہ حرارت کم سے کم 27.7°C ریکارڈ کیا گیا، جو سرمائی دارالحکومت کے معمول کے درجہ حرارت سے 1.4°C زیادہ ہے۔ جبکہ بانہال میں کم سے کم 19.8°C، بٹوٹ میں 19.5°C، اور بھدرواہ میں 17.4°C ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر، بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.