ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی - Kashmir Rain - KASHMIR RAIN

Met Predicts More Rains in Kashmirوادی کشمیر کے بعض حصوں میں بوندا باندی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج کی گئی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں کے دوران کسانوں، باغ مالکان کے لیے ممکنہ بارشوں کے بیچ ایڈوائزری جاری کی ہے۔

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 18, 2024, 12:32 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں دوران شب کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلمرگ میں 0.2 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوا کی ایک او لہر وادی کشمیر میں داخل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں 18 اپریل کی شام سے 19 اپریل کی رات تک وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری یا درمیانہ درجے کی بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 اپریل کو بھی کچھ مقامات پر ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وادی میں 26 اور 27 اپریل کو بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 17 اپریل اور 21 اپریل کے بعد کھیت کھلیانوں اور باغات میں اپنے آپریشنز چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں 19 اپریل کو زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے جبکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران کچھ مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے بھی امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

دریں اثناء وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی، کپوارہ میں 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ، قصبہ قاضی گنڈ میں 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.