ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں معراج العالم کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

shabe e meraj وادی کشمیر میں شبِ معراج کی سب ست بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں نماز ظہرین پر عاشقان رسول(ص) موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔

mehraj-ul-alam-being-celebrated-in-jammu-kashmir-with-religious-fervour
جموں وکشمیر میں معراج العالم کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 4:36 PM IST

سرینگر: دنیا کے مختلف حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی معراج العالم کی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں نماز ظہرین پر عاشقان رسول(ص) موئے پاک کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔

اس سلسلے میں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں معراج العالم کی مناسبت سے خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے پیغمبر اسلامﷺ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پڑھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر جاری رہنے والی پرنور اور پروقار شب خوانی کی تقریبات میں سردی کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ وعظ و تبلیغ، درودواذکار ، ختمات المعظمات اور نعت و منقبت میں محو رہے۔

اس دن کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول (ص) نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔

درگاہ حضرت بل میں عاشقان رسولﷺ موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے۔ درگاہ حضرت بل میں نماز کے اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وزن نے شرکت کی اور موئے پاک کا دیدار کیا۔

شب خوانی کی مجالس آثار شریف شہری کلاش پورہ، پنجورہ، صورہ،حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ چرار شریف اور دوسری عبادگاہوں میں بھی منعقد ہوئیں۔ جبکہ صوبہ جموں بالخصوص خطہ چناب و پیر پنچال اور خطہ لداخ کے لیہہ، کرگل اور دراس میں بھی معراج العالم کے سلسلے میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

وادی کشمیر کے تقریباً تمام تجارتی مراکز، مساجد، زیارت گاہوں اور اور دیگر عبادت گاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بعض مقامات پر لوگوں نے اپنے گھروں کو بھی برقی قمقموں اور بتیوں سے سجایا ہے۔

انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل،بجلی ،پینے کا صاف پانی،طبی ،ٹرانسپورٹ ،صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وادی کشمیر میں تزک احتشام سے معراج العالم کی تقریبات کا اہتمام

محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور جموں وکشمیر بینک نے درگاہ حضرت میں زائرین کے لئے طعام کے معقول انتظامات کئے تھے۔عقیدتمندوں کو درگاہ تک لانے اور لے جانے کے لئے اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) نے دیر رات تک ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب رکھی تھی۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے ریاستی عوام بالخصوص اہل اسلام کو معراج العالم کی مبارک باد پیش کی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.