منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر و اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کی امیدوار محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو روڈ شو کیا۔ اس موقع پر اگرچہ شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا، تاہم اس کے باوجود لوگوں نے جوق در جوق اس روڈ شو میں شمولیت کرکے اسے کامیاب بنا دیا۔
واضح رہے کہ راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی بطور امیدوار قسمت ازامائی کر رہی ہیں، جس کو لیکر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی خطہ پیر پنجال کے دورہ پر ہیں۔ جہاں انہوں نے اس سے قبل سرنکوٹ، مہنڈر، پونچھ، میں روڑ شو کیے۔
محبوبہ مفتی نے اس دوران چکترو، ساتھرہ، چکراڑا سیکلو، منڈی مین بازار سے ہوتے ہوئے راجپورہ، اڑائی، پلیرہ، لوہل بیل، براچھڑ، اور لورن سے بٹل کوٹ تک روڑ شو کے دوران عوام سے ملاقات کی۔
اس دوران انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی لڑائی نہیں ہے، بلکہ پارلیمنٹ کے لیے عوام کسی ایسے نمائندے کا انتخاب کرے جو جموں و کشمیر کے عوام کی آواز بنے۔ اس کے علاوہ یہاں کے مسائل پر بات کرے اور بلخصوص 5 اگست 2019 کو لیے گیے فیصلہ کے خلاف آواز بلند کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کوئی بات کرنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا 7 مئی کو اپنے گھروں سے نکل کر پی ڈی پی کے حق میں ووٹ دیں۔
مزید پڑھیں:
- اننت ناگ الیکشن موخر کرنے کے مطالبے کا مقصد مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے: محبوبہ مفتی
- دفعہ 370 ہٹانے سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہوا بلکہ اور پیچیدہ ہوگیا: محبوبہ مفتی
- 'خطہ کی بنیادی شناخت اور مفادات کا تحفظ کرنا ہماری اولین ترجیح'
میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اننت ناگ راجوری نشست پر پارلیمانی انتخابات کو ملتوی کے سوال میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کو یکطرفہ اور اس میں دھاندلی کرنے کے لیے الیکشن ملتوی کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ عوامِ منڈی سے ملاقی ہونگی۔