ETV Bharat / jammu-and-kashmir

محبوبہ مفتی کے قافلے کی کار حادثہ کی شکار، آئی ٹی بی پی جوان زخمی - Mehbooba Mufti Meets With Accident - MEHBOOBA MUFTI MEETS WITH ACCIDENT

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر مجبوبہ مفتی کے قافلہ کی ایک اسکاٹ کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ تاہم اس سڑک حادثہ میں محبوبہ مفتی محفوظ رہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 7:03 PM IST

Updated : May 18, 2024, 7:20 PM IST

سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے قافلہ کی ایک کار سڑک حادثہ کا شکار ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق محبوبہ مفتی کے قافلہ کی ایک اسکارٹ گاڑی ضلع اننت ناگ کے ارنہال علاقہ میں حادثے کا شکار ہوئی۔ اس حادثہ میں ایک آئی ٹی بی پی اہلکار زخمی ہوگیا۔ محبوبہ مفتی اننت ناگ قصبے سے بجبہاڑہ کی جانب جارہی تھیں کہ دوران سفر یہ حادثہ ارنہال علاقے کے قریب پیش آیا۔ قافلہ میں موجود اسکارٹ گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

زخمی آئی ٹی بی پی اہلکار کو ابتدائی علاج کے لیے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔ زخموں کی شدت کی وجہ سے اہلکار کو بعد میں مزید طبی امداد کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔ زخمی اہلکار کی شناخت کپوارہ کے گل جمیل ملک کے طور پر کی گئی۔ زخمی جوان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ وہیں حادثہ میں محبوبہ مفتی محفوظ رہیں اور کچھ دیر بعد قافلہ وہاں سے روانہ ہوگیا۔

سڑک حادثہ کے بعد حفاظتی پروٹوکول پر سوال اٹھ رہے ہیں، خاص طور پر اننت ناگ جیسے حساس علاقوں میں اس طرح کے واقعات کو مستقبل میں رونما نہ ہونے کےلئے حکام کی جانب سے جائزہ لیا جارہاہے۔ حادثے کی وجہ بننے والے حالات سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے علاوہ پی ڈی پی کارکنان نے محبوبہ مفتی کے محفوظ رہنے پر راحت کی سانس لی اور زخمی جوان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Last Updated : May 18, 2024, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.