ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کرشی وگیان کیندر ملنگ پورہ کے تعاون سے اسٹیک ہولڈرز کا پروگرام منعقد - Pulwama

ضلع پلوامہ میں نیشنل میڈیسنل پلانٹ بورڈ وزارت آیوش حکومت ہند اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر نے کرشی وگیان کیندر ملنگ پورہ کے تعاون سے اسٹیک ہولڈرز کا ایک پروگرام منعقد کیا۔

کرشی وگیان کیندر ملنگ پورہ کے تعاون سے اسٹیک ہولڈرز کا ایک پروگرآم منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 4:36 PM IST

پلوامہ: ڈائریکٹر ایکسٹینشن سُکاسٹ پروفیسر دل محمد مخدومی ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر، ڈاکٹر شیخ بلال احمد، اے ڈی ڈی سی پلوامہ شوکت احمد کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور کسانوں نے پروگرآم میں شرکت کی۔

پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد وادی کے کسانوں کو اپنے کھیتوں میں نئی ​​اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دواؤں اور خوشبودار پودوں کو اگانے کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا تاکہ انہیں آمدنی کمانے کا ایک بہترین ذریعہ حاصل ہو سکے۔

ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ پروفیسر دل محمد مخدومی نے کہا کہ وقت بدل گیا ہے اور کسانوں کو اپنے کھیتوں میں نئی ​​اور جدید تکنیکوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کم محنت سے زیادہ آمدنی حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:ایچ اے ڈی پی سے زمینداروں کو بھرپور فائدہ مل رہا ہے:چیف ایگریکلچر افسر اننت ناگ

انہوں نے کہا کہ ادویاتی اور خوشبودار پودوں کی بازاروں میں زیادہ مانگ ہے اور کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے کھیتوں میں اس طرح کے پودے اگائیں تاکہ اس شعبے سے زیادہ سے زیادہ کمائی حاصل کر کے وہ خوشحال زندگی بسر کر سکے۔ اسُکاسٹ انہیں ایک مارکیٹ فراہم کرے گا۔ ادویاتی اور خوشبودار پودے اگانے سے وادی میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.