ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایم بی بی ایس اڈمیشن کیس: کپواڑہ کا رہائشی منی لاندرنگ کیس میں گرفتار - منی لانڈرنگ

MBBS admission Case سرحدی ضلع کپواڑہ کے ایک رہائشی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ کورٹ نے ملزم کو 13 فروری تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیا ہے۔

MBBS Admission Case: ED arrests kupwara resident in Money Laundering Case
ایم بی بی ایس اڈمیشن کیس: کپواڑہ کا رہائشی منی لاندرنگ کیس میں گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 3:24 PM IST

کپواڑہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ایک رہائشی کو پاکستان میں ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز میں جموں و کشمیر کے طلبہ کے اڈمیشن سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

ای ڈی کی جانب سے تفصیلات دیتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا "کپواڑہ کے رہنے والے محمد عبداللہ شاہ کو پی ایم ایل اے، 2002 کی دفعات کے تحت منی لانڈرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ای ڈی نے پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ "ملزم کا تعلق عسکریت پسندی کی مالی معاونت میں ملوث افراد سے تھا جن میں پاکستانی ہینڈلر منظور احمد شاہ شامل ہے. دونوں جموں و کشمیر کے طلبہ کے لیے پاکستان کے کالجوں میں ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز میں داخلے کا انتظام کرتے ہے۔"

مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے ملزم کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نےملزم کو 13 فروری تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سرینگر، اننت ناگ میں ای ڈی کے چھاپے

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کی سپیشل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سال 2019 میں کشمیری طلبہ کو پاکستان میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کو ’’فروخت‘‘ کرنے ‘اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے لیے رقومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک حریت رہنما سمیت نو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.