ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی کے جنگلات میں آتشزدگی - اوڑی جنگل میں آگ

جموں و کشمیر خاص کر وادی کے کئی جنگلات میں خشک موسم کے سبب آتشزدگی کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں۔

اوڑی کے جنگلات میں آتشزدگی
اوڑی کے جنگلات میں آتشزدگی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 1:06 PM IST

اوڑی کے جنگلات میں آتشزدگی

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کے جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ کی واردات میں سبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اوڑی کے گھر کوٹ جنگلات میں اچانک ااگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً جنگل کے ایک وسیع رقبے کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا اور مقامی رضاکاروں، فائر ٹینڈرز کی کڑی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

آتشزدگی کے سبب جنگل کو کافی نقصان ہوا ہے اور لوگوں میں بھی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جموں و کشمیر خاص کر وادی کے کئی جنگلات میں آتشزدگی کی متعدد واردات رونما ہوئی ہیں۔ ان واردات میں درختوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومت نے جنگلاتی اور وائلڈ لائف پروٹیکٹڈ علاقوں میں انسانی داخلے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔

مزید پڑھیں: ریاسی کے جنگل میں آتشزدگی

ماہرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ طویل عرصہ سے جاری خشک سالی کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کا ماننا ہے کہ لوگوں کی جانب سے کیمپنگ کے مواقع پر آگ جلانے اور بعد میں اسے پوری طرح سے نہ بجھانے کے سبب، یا سگریٹ وغیرہ جنگلاتی علاقوں میں پھینکنے کے واقعات کے سبب آگ نمودار ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.