ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تھنہ منڈی: مظفر اقبال کو ٹکٹ نہ ملنے پر این سی لیڈران و کارکنان کا استعفیٰ، پارٹی کے خلاف احتجاج - Thanna Mandi Nc workers resignation - THANNA MANDI NC WORKERS RESIGNATION

تھنہ منڈی اسمبلی حلقہ سے سابق جج مظفر اقبال خان کو نیشنل کانفرس سے ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے حامی کارکنان نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے این سی اعلیٰ کمان کے خلاف احتجاج کیا۔ Jammu and Kashmir Assembly Elections 2024

مظفر اقبال کو ٹکٹ نہ ملنے پر این سی کے خلاف ان کے حامیوں کا احتجاج
مظفر اقبال کو ٹکٹ نہ ملنے پر این سی کے خلاف ان کے حامیوں کا احتجاج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 8:37 AM IST

مظفر اقبال کو ٹکٹ نہ ملنے پر این سی کے خلاف ان کے حامیوں کا احتجاج (ETV Bharat)

راجوری: تھنہ منڈی اسمبلی حلقہ سے سابق جج مظفر اقبال خان کو نیشنل کانفرس سے ٹکٹ نہ ملنے پر ان کے کئی حامی کارکنان نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ اس دوران مظفر اقبال کے حامیوں نے این سی ہائی کمان کے تئیں سخت نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

تھنہ منڈی اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے کئی لیڈران و کارکنان نے پارٹی کے شناختی کارڈز کو بھی توڑ ڈالا۔ ہسپلوٹ، منگوٹہ، منہال، اعظمت آباد، شاہدرہ شریف، راجدھانی کھبلاں بھروٹ چھڑنگ و دیگر متعلقہ پنچایتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے پارٹی ہائی کمان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظفر اقبال خان جج کے عہدے کو خیرباد کہہ کر گزشتہ 8 برسوں سے نیشنل کانفرس کے لیے کام کر رہے تھے مگر عین وقت پر پارٹی ہائی کمان کی طرف سے ان کو ٹکٹ سے محروم کر دیا گیا۔

مظفر اقبال کے حامی کارکنان کا کہنا ہے کہ اب وہ تھنہ منڈی اسمبلی حلقہ سے بطور آزادامیدوار انتخابات لڑیں گے اور نیشنل کانفرس کو جیت کر دکھائیں گے۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ نیشنل کانفرنس کے ساتھ منسلک تھے، مگر پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے ہم سب نے پارٹی سے دوری اختیار کر لی ہے۔ ہم سب مظفر خان کے ساتھ رہیں گے اور نیشنل کانفرنس کو سخت جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق جج مظفر اقبال خان کے ساتھ آرٹیکل 370 کی منسوخی پر خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.