ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ، اضافی بجلی بل میں کمی کا مطالبہ - Hike in Electricity Dues - HIKE IN ELECTRICITY DUES

سرحدی ضلع پونچھ کے باشندوں نے محکمہ بجلی کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’بجلی بل میں بے تحاشہ اضافہ، غریب عوام کے لیے سراسر ظلم ہے۔‘‘

پونچھ، اضافی بجلی بل میں کمی کا مطالبہ
پونچھ، اضافی بجلی بل میں کمی کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 3:02 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ’’پیر پنجال عوامی ڈیویلپمنٹ فرنٹ‘‘ نامی ایک تنظیم نے محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، منڈی سے ملاقات کی اور انہیں ماہانہ بجلی فیس میں کمی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے بجلی کے ماہانہ فیس میں ’’بے تحاشہ اضافہ‘‘ کو لیکر لوگوں کو ہو رہی مشکلات اور ان میں پائی جا رہی ناراضگی سے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کو آگاہ کیا۔

پونچھ، اضافی بجلی بل میں کمی کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)

وفد نے بجلی فیس میں اضافے پر شدید رنج و غم ار غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’منڈی کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اکثر لوگ غریب ہیں، جو بمشکل اپنے اور اہل خانہ کے لئے نان شبینہ کا انتظام کر پاتے ہیں اور اب تک وہ 109روپے ماہانہ فیس ادا کرتے تھے اور اچانک بل میں اضافہ کرکے انہیں ماہانہ پانچ سو روپے ادا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ وفد نے مزید کہا کہ پانچ سو روپے بجلی فیس ادا کرنے سے بھی قاصر لوگوں کو حیران کن طور پر ایک ہزار روپے ماہانہ بجلی بل روانہ کی جا رہی ہے جو ’’غریب عوام کے لیے ظلم ہے۔‘‘

وفد نے بجلی محکمہ کے افسران سے اس معاملے میں نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ ادھر، محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، منڈی، عبدالحمید ڈار نے کہا کہ ’’صارفین سے لوڈ کے مطابق بجلی بل وصول کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے بجلی کا صحیح استعمال کرنے کی بھی تلقین کی۔

یہ بھی پڑھیں: Increase In Electricity Bill کشمیر میں بجلی بل کی رقم میں اضافہ سے لوگ پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.