جموں: جموں وکشمیر کی سرامائی دارالحکومت جموں میں منگل کے روز کرائم برانچ نے ایک فرضی افسر کو گرفتار کیا ہے۔ملزم خود کو راج بھون جموں میں تعینات سرکاری اہلکار بتا رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ، مہر اور دیگر قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سائبر کرائم انویسٹی گیشن سینٹر آف ایکسیلنس (CICE) کی ایک ٹیم نے جموں میں منگل کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا جو خود کو جموں کشمیر راج بھون کا افسر جتلاتا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ملزم لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے راج بھون میں تعینات انڈر سکریٹری ہونے کا بہانہ کرتا تھا۔ ملزم کی شناخت گاندربل ضلع کے فردوس احمد وگے کے طور پر کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس سٹیشن CICE میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس بکے مطابق گرفتار شخص کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ، مہریں اور جرم میں استعمال ہونے والی دیگر دستاویزات سمیت کچھ اشتعال انگیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
- گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کے خلاف ساتواں دھوکہ دہی کیس درج
- بارہمولہ میں جعلی ڈی ایس پی کے بھیس میں دھوکے باز گرفتار
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ایسے کئی معاملات سامنے آئے جس دوران جعلی افسران یادھوخہ بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں گجرات کے ایک ٹھگ کو کرن بھائی پاٹیل کو سرینگر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مذکوہ شخص خود کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے ایک اعلیٰ افسر جتلاتا تھا۔