گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گگن گیر گنڈ علاقہ میں پیر کے روز ایک ماروتی کار اور ایک ڈمپر کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں ماروتی کار کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم اس حادثے میں ماروتی ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق، وسطی ضلع گاندربل کے گگن گیر گنڈ میں ایک ماروتی کار زیر نمبر JKO1M-6514 اور زیڈ مور ٹنل تعمیر کررہی تعمیراتی کمپنی کے ڈمپر زیر نمبر JK16B-9806 کے درمیان زود دار ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں ماروتی کار کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
زخمی ڈرائیور کی شناخت امتیاز احمد میر ساکن گگن گیر گنڈ، گاندربل کے طور پر ہوئی ہے، جسے علاج و معالجہ کے لئے پبلک ہیلتھ سنٹر کلن منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: سکیورٹی فورسز کی گاڑی کی زد میں آکر معمر شہری ہلاک
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوتے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین سے ناواقفیت اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا، ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیں، تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔