ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ، ’آدم خور‘ تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں - Man Eater Leopard Captured

رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں ایک تیندوے نے کم عمر بچی پر حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے دو پنجرے نصب کیے تھے۔

بارہمولہ، ’آدم خور‘ تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں
بارہمولہ، ’آدم خور‘ تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 7:23 PM IST

بارہمولہ، ’آدم خور‘ تیندوا وائلڈ لائف کی گرفت میں (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر) : محکمہ وائلڈ لائف نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک ’’آدم خور‘‘ تیندوے کو کئی روز کی مشقت کے بعد بالآخر پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ محکمہ کی جانب سے یہ کارروائی ضلع زمبور علاقے میں انجام دی گئی۔ حکام کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وہی تیندوا ہے جس نے تقریباً دس روز قبل زمبور، پٹن علاقے میں ایک چار سالہ بچی کی چیر پھاڑ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا تھا۔

رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو پٹن، بارہمولہ میں ایک تیندوے کے حملہ میں کمسن بچی کی موت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اس واقعے کی اطلاع طور طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو دی گئی جنہوں نے فوری طور پر ایک ٹیم علاقے میں روانہ کرکے دو مقامات پر پنجرے نصب کیے۔ وائلڈ لائف کی ٹیم کو ہفتہ کی صبح تیندوا پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

تیندوے کو پکڑے جانے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی اور وائلڈ لائف اہلکاروں کی جانب سے ’’آدم خور‘‘ درندرے کو پکڑنے کے سلسلے میں مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔ وہیں محکمہ کے افسران نے لوگوں سے چوکس رہنے کی صلاح دیتے ہوئے عوام سے تنہا گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا علاقے میں اور بھی تیندوے گھوم رہے ہیں؟ افسران نے کہا: ’’علاقے میں کتنے تیندوے گھوم رہے ہیں، اس کی ہمیں پوری معلوم نہیں، تاہم لوگوں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے رہائشی علاقوں میں تیندوا کی موجودگی، محکمہ وائلڈ لائف متحرک -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.