ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں پھانسی پر لٹک کر ایک شخص کی موت

Man Hanged Himself to Death in Kulgam: کولگام میں پھانسی پر لٹک کر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ خودکشی والے شخص کی شناخت سہیل احمد وگے ولد نذیر احمد وگے کے بطور اس شخص کی شناخت ہوئی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 11:19 AM IST

Man Hanged Himself to Death in Kulgam
Man Hanged Himself to Death in Kulgam

کولگام: کولگام میں پھانسی پر لٹک کر ایک شخص نے اپنے آپ کو ہلاک کر لیا۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈونی پائین گاؤں میں ہفتہ کی صبح ایک شخص نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت سہیل احمد وگے ابن نذیر احمد وگے کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سہیل احمد نے اپنے رہائشی مکان میں ہفتہ کی صبح مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

BSF Trooper Dies by Suicide: کپوارہ میں بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی

بتایا جا رہا یے کہ جب مذکورہ شخص کے اہل خانہ اس کے کمرے میں داخل ہوئے تو وہاں پر اسے لٹکا ہوا پایا، اگرچہ رشتہ داروں نے اسے فوری طور پر سب ضلع اسپتال کیموہ منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایک فوجی اہلکار نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں واقع پرانے ایئر فیلڈ رنگریٹ علاقہ میں جیسا کہ بیان کیا گیا تھا، واش روم میں پھانسی کے پھندے سے لٹک کر خودکشی کر لیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ ایک فوجی اہلکار نے نامعلوم اسباب کی وجہ سے خود کو ہلاک کرلیا۔ ہلاک شدہ فوجی افسر کی شناخت انہوں نے مہیش کمار کے نام سے کی تھی، یہ فوجی افسر واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا، جہاں اس کے ساتھی اہلکاروں نے اسے رسی کے پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ فوری طور پر اس کے ساتھیوں نے اعلیٰ افسران کو اس واقعہ کی اطلاع دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.