اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں لوگوں کو مبینہ طور جعلی ایئر ٹکٹس آفر کرنے والا ایک شخص پولیس کی گرفت میں آگیا ہے جس کی شناخت ضلع اننت ناگ کے اُموہ اچھہ بل علاقہ سے تعلق رکھنے والے رسالت احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص مبینہ طور پر لوگوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فرضی ایئر ٹکٹس آفر کے ذریعہ دھوکہ دے رہا تھا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد سائبر پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف تفتیش شروع کردی اور اس کا پردہ فاش کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Two Fraudsters From Uttar Pradesh جموں وکشمیر پولیس نے اترپردیش کے دو جعلسازوں کو گرفتار کیا
سائبر فراڈ کے ذریعہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں سائبر پولیس نے ڈار کو گرفتار کیا اور وہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں فی الحال زیر حراست ہے۔ پولیس نے معاملہ کی نسبت سے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ اننت ناگ ضلع سائبر پولیس نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شاطر اور جعلسازوں سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی صورت میں سوشل میڈیا پر بلا تحقیق کیے اس طرح کے فرضی مواد پر بھروسہ نہ کریں اور اس طرح کے معاملات کو دیکھ کر فوری طور پر سائبر پولیس سے رابطہ کریں۔