ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ملائیشیا ریٹرن ڈاکٹر بلال احمد اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں - JK Assembly elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ملائیشیا سے واپس آنے والے شخص ڈاکٹر بلال احمد اسمبلی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 4:46 PM IST

Updated : Sep 1, 2024, 7:00 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات (Video: Etv Bharat)

پلوامہ: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں ڈاکٹر بلال احمد آزاد امیدوار کے طور پر ضلع پلوامہ کے پانپور اسمبلی حلقہ سے الیکشن میں اپنے قیسمت آزما رہے ہیں۔ ڈاکٹر بلال احمد بٹ جو ملائیشیا سے جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لینے کے لیے واپس آئے ہیں، جو بدلتے جموں و کشمیر کے خواب اور وژن کے ساتھ ہیں۔

ضلع پلوامہ کے پانپور اسمبلی حلقہ پر 7 امیدوار ایک الگ منشور کے ساتھ آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر بلال احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بنیادی توجہ معاشرے کو بدعنوانی سے پاک بنانے پر مرکوز رہے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کام کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں جموں و کشمیر پر حکومت کرنے والی پارٹی نے جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر مناسب روزگار، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر بنیادی سہولیات کے بغیر تاریکی کے دور میں جی رہا ہے۔ ڈاکٹر بلال احمد بٹ نے کہا کہ وہ دنیا بھر کی مختلف نجی کمپنیوں میں تقریباً 1000 تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کشمیراسمبلی انتخابات کے نتائج 4 کے بجائے 8 اکتوبر کو آئیں گے

Last Updated : Sep 1, 2024, 7:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.