اونتی پورہ(پلوامہ): اونتی پورہ میں مہیلا کانگریس کی جانب سے پیر کے روز ایک پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مقامی خواتین کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
یہ پروگرام جموں کشمیر مہیلہ کانگریس کی صدر شمیمہ رینہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس دوران کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کی گئی، جبکہ مقررین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر کانگریس کی سرکار اقتدار میں آئی، تو غریب خواتین کو سالانہ مالی امداد بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس موقعے پر مہیلہ نائب صدر شمیمہ خان بھی پروگرام میں موجود تھی، جنہوں نے شرکا کو کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 100 سال سے زائد وقت تک لوگوں کی خدمت کی ہے،لیکن بھاجپا کے دور اقتدار میں ملکی انارکی کا شکار ہو گیا ہے اور لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس کا اقتدار میں آنے پر پانچ 'گارنٹیوں' کو نافذ کرنے کا اعلان
انہوں نے موجود خواتین کو یقین دلایا کہ برسر اقتدار آنے کی صورت میں ضرور ان کے مطالبات پورا کیا جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کانگریس نے جن پانچ گارنٹیوں کو ملک میں اقتدار میں آنے کے بعد نافذ کرنے کا اعلان کیا، ان سے لوگوں کو کافی فائدہ ملے گا۔ یاد رہے کہ کانگریس نے جن پانچ گارنٹیوں کا اعلان کیا وہ 'سواستھیا ادھیکار'، 'شرم کا سمان'، 'شہری روزگار گارنٹی'، 'سماجی تحفظ' اور 'سرکشیت روزگار' کی ضمانتوں کو ملک بھر میں نافذ کرنے کا اعلان کیا۔