ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لداخ میں زلزلوں کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں - Ladakh Earthquake

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 11:44 AM IST

یونین ٹیریٹری لداخ میں بدھ کی صبح زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ان میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ا
لداخ میں زلزلہ (فائل فوٹو)

سرینگر (جموں کشمیر): نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کے روز یونین ٹیریٹری لداخ کے لیہہ ضلع میں 4.4 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا ہے۔ این سی ایس نے زلزلے کے مرکز کی شناخت عرض البلد 36.10 شمال اور طول البلد 74.81 مشرق میں کی ہے اور اس کی گہرائی 150 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 8:12 صبح محسوس کیے گئے۔

زلزلہ میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی بھی اطلاع نہیں ہے تاہم زلزلہ کی وجہ سے لوگوں میں خوف طاری ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس لداخ یونین ٹیریٹری میں تین درجن سے بھی زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم املاک کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ جموں و کشمیر کے خطہ چناب کے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں بھی دو درجن کے قریب زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر اور لداخ سیسمک زون چار اور پانچ کے زمرے میں آتا ہے جہاں کسی بھی وقت زلزلے آنے کے خطرات رہتے ہیں۔

وادی کشمیر میں سنہ 2005میں تباہ کن زلزلوں کے جھٹکوں میں ہزار سے زائد لوگوں کی جانیں تلف ہوئی تھیں۔ اکتوبر ماہ میں پیش آئے زلزلے کے جھٹکے کنٹرول لائن کے آر پار محسوس کیے گئے تھے۔ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ زلزلوں کی وجہ سے بھاری پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.