ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برف ہٹانے کیلئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے: ایس ایم سی کمشنر - برف ہٹانے کام

SMC Commissioner on Snow Clearance ایس ایم سی کمشنر نے اتوار کے روز کہا کہ سہر سرینگر کی لگ بھگ سبھی سڑکوں اور گلی کوچوں میں موجود برف کو صاف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

ایس ایم سی کمشنر
ایس ایم سی کمشنر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 8:09 PM IST

Updated : Feb 4, 2024, 10:12 PM IST

برف ہٹانے کیلئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے: ایس ایم سی کمشنر

سرینگر: سرینگر میونسپل کارپویشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اویس احمد نے اتوار کے روز کہا کہ سرینگر میں برف ہٹانے کا کام شدومد جاری ہے اور تمام تر مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں میونسپل سطح پر ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

موصوف کمشنر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 'سڑکوں سے برف ہٹانے کاکام اتوار کی صبح سے جاری ہے '۔ایس ایم سی کمشنر اویس احمد نے کہا کہ اتوار کی صبح سے 47 سنو مشینوں کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور 28 سو ملازمین شہر کے ہر وارڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ان کے مطابق سرینگر کے چودہ سو کلو میٹر روڈ پر برف صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ لگ بھگ سبھی سڑکوں اور گلی کوچوں میں موجود برف کو صاف کیا گیا ہے۔

نچلے علاقوں میں پانی جمع ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ پانی کی نکاسی کے لئے مشینوں کا بندوبست کیا گیا ہے اور اس حوالے سے 147 موبائیل پمپ مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ان کے مطابق ہمارے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور جن جن علاقوں سے لوگ مسائل ابھار رہے ہیں انہیں فوری طورپر حل کرنے کی سعی کی جارہی ہیں۔

اویس احمد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں اپنی گاڑیوں کو پارک کرنے سے پر ہیز کریں، تاکہ ہمارے عملے کو وقت ضرورت دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دریں اثنا ایم سی کمشنر نے پائین شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر برف ہٹانے کے کام کا بچشم جائزہ لیا۔انہوں نے پیر دستگیر صاحب خانیار، گردوارہ چھٹی پادشاہی رعناواری اور امام بارگاہ حسن آباد کابھی دورہ کیا، جس دوران لوگوں نے ایس ایم سی کمشنر کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں غذائی اجناس کا وافر اسٹاک موجود، بجلی سپلائی پوری طرح سے بحال:ڈی سی سرینگر

ایس ایم سی کمشنر نے صدر ہسپتال سری نگراور جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے برف ہٹانے کے کام کاج کا مشاہدہ کیا۔
(یو این آئی)

Last Updated : Feb 4, 2024, 10:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.