ترال: وادی کشمیر میں گرمی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی جہاں سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے وہیں انتظامیہ نے سڑکوں پر میکڈمایزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقےرال چھچکوٹ ساڑھے چودہ کلومیٹر سڑک پر میکڈمایزیشن جاری ہے۔ اس حوالے سے تحصیلدار ترال محمد عمران نے پی ایم۔ جی ایس وائی کے عہدیداروں کے ہمراہ گذشتہ روز میکڈمایزیشن کا عمل کا افتتاح کیا۔ اٹھارہ کروڑ روپے اس پروجیکٹ پر صرف کیے جا رہے ہیں۔
اس سڑک کی خستہ حالی ایک وسیع آبادی کے لیے مشکلات کا باعث بنی ہوئی تھی۔ جب کہ میکڈمایزیشن سے سیاحتی مقام شکارگاہ جانے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ مقامی لوگوں نے سڑک کی میکڈمایزیشن پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے، کہ اسے عوام کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں ماحولیات کے عالمی دن کی نسبت سے تقاریب منعقد
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار ترال محمد عمران نے بتایا کہ ترال چھچکوٹ سڑک پر میکڈمایزیشن کا عمل شروع ہونے سے جہاں عام لوگوں کو راحت ملے گی۔ وہیں اسے علاقے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ اس سڑک پر میکڈمایزیشن کے دوران اعلی کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے گا۔