بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) نے بانڈی پورہ ضلع کے کئی دور افتادہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھانے (میگڈمیزیشن) کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے مقامی باشندوں میں کافی خوش ہے۔ ضلع کے ریشواری نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس میگڈمائزیشن سے کافی خوش ہیں کیونکہ ان کے علاقے کی رابطہ سڑکوں کئی دہائیوں سے مرمت اور میگڈمائزیشن نہیں کی جا رہی تھی تاہم لوگوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد میگڈمائزیشن کا عمل شروع کیا گیا جو لوگوں کے لیے کسی عید سے کم نہیں۔
مقامی باشندوں کے مطابق ریشواری نامی اس گاؤں میں گر چہ حکومت نے کئی برس قبل سڑک تعمیر کی تاہم اس کی مرمت خاص کر میگڈمائزیشن کا عمل برسوں سے انجام نہیں دیا جا رہا تھا جس کے لئے انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ جات کے چکر کاٹے۔ ایک اور مقامی شہری نے محکمہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’اس سڑک سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی اور لوگ دیگر دیہات کے ساتھ بغیر کسی پریشان کے جڑ سکیں گے۔‘‘
لوگوں کے مطابق میگڈزمائزیشن کے سبب لوگوں کا سفر آسان ہو جائے گا اور انہیں بھی ضلع صدر مقامی سمیت دیگر دیہات جانے میں اب مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک مقامی معمر شہری نے بتایا کہ برسوں بعد اس دیہی علاقے میں میگڈمائزیشن انجام دی گئی اور اب برسوں تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس سڑک کی مرمت یا میگڈمائزیشن نہیں کی جائے گی، اس لئے بھی علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: macadamisation of aripal road: آری پل- ستورہ حاجن سڑک کی میگڈمائزیش سے عوام میں خوشی